051-8990873 info@sukhsaanjh.org Mon–Fri, 8:00 AM–3:00 PM
Samajhdar Maan aur Ghrana (SMG)

Fatima Qazi – A Simple Salam That Mended Family Ties

From Cohort 6: Samajhdar Maan aur Ghrana Program, Oct 2025

فاطمہ قاضی – ایک سلام نے ٹوٹے رشتے جوڑ دیے

میرا نام فاطمہ قاضی ہے۔ پروگرام سے پہلے میرے خاندان کے کچھ افراد کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی تھی اور میرا ان سے بول چال اور ملنا جلنا بہت کم تھا۔ "ریلیشن شپ اینڈ کمیونیکیشن" سیشن میں میں نے مضبوط رشتوں کے بنیادی ستون اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کے مفید طریقے سیکھے، اور فیصلہ کیا کہ انہیں عملی زندگی میں آزماؤں گی۔

حال ہی میں ایک خاندانی تقریب میں وہی رشتہ دار موجود تھے۔ میں خود آگے بڑھ کر ان سے ملی، سلام کیا اور پرسکون انداز میں بات کی۔ میں نے "ایکٹو لسننگ" بھی اپنائی، یعنی بغیر ٹوکے صبر سے ان کی بات سنی تاکہ ان کا نقطۂ نظر سمجھ سکوں۔ ان رویوں سے ہمارے تعلقات میں بہتری آئی۔ بعد میں وہ ہمارے گھر بھی آئے اور اب ہمارے درمیان دوبارہ خوشگوار تعلق قائم ہو چکا ہے۔ اس پروگرام نے میری زندگی کا ایک بڑا مسئلہ حل کرنے میں مدد دی اور مجھے خاندان کے اندر صحت مند رشتے نبھانا سکھایا۔ میں اس مثبت تبدیلی کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

All storiesSupport the next story

Your help can transform someone’s life.

A donation, a few hours or an introduction. Each one begins something.

Chat with us on WhatsApp (opens in a new tab)