Warning: Attempt to read property "ID" on null in /home/u782679396/domains/sukhsaanjh.org/public_html/wp-content/plugins/elementor/core/base/document.php on line 356

Warning: Attempt to read property "ID" on null in /home/u782679396/domains/sukhsaanjh.org/public_html/wp-content/plugins/elementor/core/base/document.php on line 356
051-8990873 info@sukhsaanjh.org Mon–Fri, 8:00 AM–3:00 PM
Samajhdar Maan aur Ghrana (SMG)

Rimsha Iqbal – A Healthier Mother, a Calmer Home

From Cohort 6: Samajhdar Maan aur Ghrana Program, Oct 2025

رمشہ اقبال – صحت مند ماں، پُرسکون گھر

میرا نام رمشہ ہے۔ پروگرام کے آغاز میں مجھے احساس ہوا کہ اگر ماں صحت مند اور باشعور ہو تو پورا گھرانہ خوش رہتا ہے۔ میری بڑی کمزوری یہ تھی کہ میں اپنی صحت پر توجہ نہیں دیتی تھی۔ میری غذا متوازن نہیں تھی اور وزن مسلسل بڑھ رہا تھا۔ لوگ کہتے تھے کہ میں اپنا خیال نہیں رکھتی، اور گھر کے چھوٹے چھوٹے مسائل بھی شوہر کے ساتھ تکرار کا سبب بن جاتے تھے، جس سے زندگی تناؤ کا شکار تھی۔ "نیوٹریشن اینڈ فٹنس" سیشن میں میں نے متوازن غذا اور ہیلدی پلیٹ کے طریقے سیکھے۔ مجھے سمجھ آیا کہ ہر قسم کی خوراک مناسب مقدار میں لینی چاہیے، نہ زیادہ اور نہ کم۔ پروگرام کے تحت ایک فٹنس گروپ بھی بنایا گیا جس میں ہم نے مل کر ورزش کی اور رہنمائی حاصل کی۔ میں نے باقاعدگی سے ورزش شروع کی، اپنی غذا کی منصوبہ بندی کی اور چینی سے پرہیز کیا۔ نتیجتاً میرا وزن خاصا کم ہوا، میں خود کو زیادہ صحت مند اور توانا محسوس کرتی ہوں۔ اعتماد اور سکون بڑھنے سے شوہر کے ساتھ معمولی تکرار بھی کم ہو گئی ہے۔ اس پروگرام نے مجھے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے، اپنا بہتر خیال رکھنے اور گھر میں خوشگوار ماحول قائم کرنے میں مدد دی۔

All storiesSupport the next story

Your help can transform someone’s life.

A donation, a few hours or an introduction. Each one begins something.

Chat with us on WhatsApp (opens in a new tab)